آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات6؍ ربیع الاوّل 1440ھ 15؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ڈی سی کامکس کے مشہور کردار شازم کے گرد گھومتی نئی ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم 'شازیم 'کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے ۔یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کو روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک اسے پہنچان نہ پاتے ۔

یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا ہے تاہم پھراپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر یہ نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔

پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اسٹارزیچرے لیوی ،عشر اینجل،مارک اسٹروگ،روز بٹلر اورایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے آئندہ سال5اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں