• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف نے حکومت کی فیصلہ سازی کی قوت پر سوال اٹھادیا

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکومت کی فیصلہ سازی کو کمزور قرار دے دیا اور کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان کیا پھر واپس لے لیا۔

ایک بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ موخر کرنے کی خبر آگئی ہے،فیصلہ کرکے پیچھے ہٹنے سے کیا تاثر دیا جارہا ہے؟

ان کا مزید کہناتھاکہ سی پیک گیم چینجر ہے،اس سے ملک میں زراعت اور کاروبار کو فروغ ملے گا ۔

شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک کو منجمد کرنا 22کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی،ہمیں کفران نعمت نہیں کرنا چاہیے۔

تازہ ترین