• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(سٹی رپورٹر) ٹائون ون پشاور نے مالی سال 2018-19ء کا ایک ارب، 25 کروڑ،64 لاکھ، 85 ہزار روپے مالیت کا بجٹ پیش کردیا جو اخرجات کے مقابلے میں زائد آمدن ہونے کے باعث فاضل بجٹ ہے جس میں ٹوٹل اخراجات کا تخمینہ ارب، 25 کروڑ،39 لاکھ اور19ہزار روپے ظاہر کیا گیاہے تاہم کونسل ممبران نے ناظم کی جانب سے بجٹ میں ترقیاتی فنڈ اور بیوٹیفیکشن کے 1کروڑ21 لاکھ روپے برابری کی بنیاد پر ممبران پر تقسیم کرنے کے واضح طور پر بجٹ میں درج نہ ہونے پر ممبران نے بجٹ پاس نہیں کیا جس پرکنونیئر محمد شعیب بنگش نے اگلے منگل کے روز تک اجلاس ملتوی کرتے ہوئے ناظم اور انتظامیہ سے ممبران کو ترقیاتی فنڈ برابری کی بنیاد پر تقسیم کرکے واضح طور پر بجٹ میں درج کرنے کے بعد بجٹ پاس کرنے سے مشروط کردیا۔ ناظم زاہد ندیم نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹائون ون کو محصول چونگی سے 33کروڑ،60لاکھ ،50 ہزار روپے آمدنی، ترقیاتی کاموں کیلئے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ سے19کروڑ،71لاکھ ،19ہزار روپے، ٹائون کے لوکل فنڈ سے ذرائع آمدن 24کروڑ،46 لاکھ،77ہزار روپے، یو آئی پی ٹیکس سے 18 کروڑ،50 لاکھ روپے، دیگر آمدنی 54لاکھ،60ہزا روپے جبکہ اکائوئنٹ میں پڑے فنڈ 28کروڑ، 81لاکھ اور79 ہزار روپے ہیں جوکہ کل آمدن ایک ارب، 25 کروڑ،64 لاکھ، 85 ہزار روپے آمدنی بنتی ہیں جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 31 کروڑ،71لاکھ19 ہزار روپے ، غیر ترقیاتی اخراجات 80 کروڑ، 70لاکھ، 25 ہزار روپے اور نامکمل منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے 8 کروڑ روپے جبکہ صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ میں مالی سال 2014-15 اور2015-16ء میں صوبائی حکومت کی جانب سے نامکمل ترقیاتی کام اور دفتر کی تعمیر کے لئے 99کروڑ،77لاکھ اور 5ہزار روپے فنڈ مختص کردی ہیں جوکہ کل اخراجات1 ارب، 25 کروڑ،39 لاکھ اور19ہزار روپے ٹوٹل اخراجات بنتی ہیں۔ ناظم نے کہاکہ ٹائون ون کونسل پشاور کا چوتھا بجٹ عوام کے امنگوں کے مطابق بنایاہے اور بلدیاتی منتخب نمائندوں سے عوام کو بنیادی سہولیات گھروں کی دہلیز پر پہنچائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی نظام تین بااختیار کونسلوں میں تقسیم کردیاہے جس میں دیہی وشہری کونسل، تحصیل وٹائونز کونسل، ضلع کونسل شامل ہیں، پشاور ٹائون ون پشاورکاصدر مقام اور گنجان ٹائون ہے جس کو ہر لحاظ سے نمبر ون رکھا ہے لیکن تلخ حقیقت بھی ہے کہ ٹائون ون پشاور کے مسائل دیگر ٹائونز کی نسبت زیادہ ہے جس کو حل کرنے کے لئے چیلنجز موجود ہے۔
تازہ ترین