• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کاناجائز استعمال ،ڈپٹی کمشنرکرم کیخلاف مظاہر ہ

پشاور(خبرنگار)سنٹرل کرم کے قوم حاجی خیل کی مشترکہ معدنیات(سوپ سٹون) کی متنازعہ جگہ پر فوری کام روکنے اور ڈپٹی کمشنرکرم کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر پشاور پر یس کلب کے سامنے مظاہر ہ کیا ، اس موقع پر خطاب کرتےہوئے محمد عبداللہ جان ، قوم حاجی خیل کے انجینئر عبید،حاجی امان اللہ ،عبدالوہاب،نور محمد اور د یگرنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کرم بصیر وزیر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے غیر قانونی طور پر لیز دوسروں کو دیکر بھاری رقم وصول کر تے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈی سی سرکاری آفیسر نہیں بلکہ ایک ٹھیکیدارہے اور وہ قوم کے درمیان تنازعات پیدا کر نے کی کوشش کر ر ہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈی سی نے عبدالخالق نامی شخص کو معدنیات کا ٹھیکہ د یا ہے اسکےدہشتگرد تنظیموں سےروابط ہیں ۔
تازہ ترین