• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نے آئی ٹی کا جدیدٹرکش سسٹم حاصل کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے آئی ٹی سسٹم میں بڑی تبدیلی اور ترقی کرتے ہوئے ٹرکش آئی ٹی کمپنی ہٹ اَٹ کمپیوٹر سروسز کا جدید سسٹم حاصل کر لیا ہے ۔ہٹ اٹ کا نیا کمپیوٹر سسٹم کرین آج سے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔پی آئی اے ٹکٹوں کی ریزرویشن، فلائٹ آپریشن، اکا ؤنٹنگ، کریو مینجمنٹ اور پروازوں کی آمدورفت و چیک ان سروس کے لیے آج سے نئے جدید ترین سسٹم کا استعمال شروع کر رہی ہے۔پی آئی اے کے چیئر مین و چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب عزیز نے کہا ہے کہ سسٹم کی تبدیلی وقت کے تقاضوں کے مطابق ہے۔ نئے سسٹم کی سب سے نمایاں خوبی ویب سائٹ سے آن لائن بکنگ کی سہولت کو آسان تر بنا دیا گیا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو اس نئے سسٹم کے استعمال سے خاطر خواہ بچت ہو گی ۔
تازہ ترین