• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشاورت کے بغیر ڈیم تعمیر نہ کئے جائیں، صدرسندھ بار کونسل

حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد ڈسٹرکٹ بارمیں بدھ کو ضلع حیدرآباد سمیت جامشورو، بدین، ٹھٹہ، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری اور نوابشاہ کے 116 جونئیر وکلا کو پریکٹسنگ لائسنس دینے کی تقریب منعقد کی گئی، سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین صلاح الدین گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ سندھ بارکونسل کے وائس چیئرمین، حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر امداد علی انڑ، جنرل سیکریٹری عرفان بگھیو سندھ بار کونسل کے ممبران منصور لغاری،سچل اعوان اور فضل قادر میمن نے نئے وکلا میں پریکٹسنگ لائسنس تقسیم کئے۔پریکٹسنگ لائسنس حاصل کرنے والے وکلا میں سے 92 وکلا کا تعلق حیدرآباد سے جبکہ24 کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔اس موقع پر سندھ بار کونسل کے وائس چیئر مین صلاح الدین گنڈاپوراور حیدرآباد ڈسٹرکٹ بارکے صدر نے ڈیموں کی تعمیر کےلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے شروع کی گئی فنڈز ریزنگ مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تحفظات دور کیئے بغیر ڈیموں کی تعمیر سے سندھ کو ملنے والے پانی کو نقصان پہنچے گا، مشاورت کے بغیر ڈیم تعمیر نہ کئے جائیں۔
تازہ ترین