• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درہ آدم خیل، کوئلہ کی کان میں دھماکا، 9 مزدور جاں بحق، دھماکے سے درجنوں کان کن ملبہ تلے دب گئے

کوہاٹ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل اخوروال میں کوئلےکی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق اور 3شدید زخمی ہوگئے، جن کی لاشیں نکال لی گئیں،علاقہ اخوروال میں کوئلہ کی کان میں مزدور معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے ،گیس جمع ہونے سے دھماکہ ہو گیا،پاک فوج اور مقامی لوگوں نے زخمیوں اور نعشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا ۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کے مطابق دھماکہ سے آکسیجن کم ہو جاتی ہے، دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں، جاں بحق کان کنوں کا تعلق شانگلہ سے ہے، کان مالکان قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھتے، ایف ڈی اے سیفٹی بارے اقدامات کرتی ہے،کان میں دھماکا بدھ کی صبح 8 بجے ہوا، ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کان میں دھماکے سے آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئی۔خالد الیاس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔امدادی کارروائیوں میں آرمی کی ٹیموں اور مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔ اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں کان دب گئی، واقعے کے نتیجے میں متعدد کان کن دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ کان میں دبے 3 مزدوروں کو زندہ جب کہ 9 کی لاشیں نکال لی گئیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہے، جاں بحق کان کنوں کی شناخت وزیر، عمرزادہ ولد گجر خان، قدیم گل ولد بخت کامل، نظاراحمد ولد دلفراج، فرمان علی ولد باچا خان، فرمان، شاکر ولد خانزادہ، خلیل اور عمر حسن ولد شیرعالم کے نام سے ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی یہاں موجود کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی سیفٹی کے حوالے سے اقدامات کرتی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کی جاتی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ کان مالکان بھی کبھی کبھی قوائد و ضوابط کا خیال نہیں رکھتے۔ درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 9 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین