• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی پرنادراسے کوئی رپورٹ مانگی نہ موصول ہوئی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سےمیڈیا پر یہ خبرگردش کر رہی ہے کہ نادرا نےجنرل الیکشن 2018ءمیں استعمال ہونے والے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کی وجوہات پر مبنی کوئی تحقیقاتی رپورٹ الیکشن کمیشن کوارسال کی ہے۔ اس ضمن میں کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے نادراسے ایسی کوئی رپورٹ طلب نہیں کی اورنہ ہی نادرا کی طرف سے کوئی ایسی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی ہے۔ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ بےبنیاداور غلط ہیں ۔
تازہ ترین