• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ بورڈ کا کنٹریکٹ ٹیچنگ سٹاف چپڑاسی کے برابر تنخواہیں لینے پر مجبور

راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے بھی اپنے تعلیمی اداروں میں کنٹریکٹ ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق اس وقت ایم ایڈ ٹیچرز جو پچھلے پانچ ، چھ سال سے اس ادارے کے ساتھ منسلک ہیں ان کو چپڑاسی کے برابر تنخواہیں دی جا رہی تھیں جس کا موجودہ کینٹ بورڈ کی انتظامیہ نے نوٹس لیا ہے۔توقع ہے کہ ایسی ٹیچرز کی تنخواہیں چکلالہ کینٹ بورڈ کے تعلیمی اداروں کے برابر کر دی جائیں گی ، واضح رہے کہ چکلالہ کینٹ بورڈ میں چھ ماہ کے کنٹریکٹ پر رکھے گئے ٹیچنگ سٹاف کی کم از کم تنخواہ 25ہزار روپے ماہانہ ہے ، اس حوالے سے راولپنڈی کینٹ بورڈ حکام کا موقف تھا کہ کیونکہ ایجوکیشن سسٹم کے تحت آچکے ہیں اس لئے ان کی تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ ایجوکیشن الائونسز کے تحت ان کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا جائے اور وہ زیادہ محنت اور دلجمعی سے کام کر سکیں۔
تازہ ترین