• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نو از ڈکٹیٹر کا مقابلہ کرنے والی عظیم خاتون تھیں،سیاسی ومذہبی رہنما

لاہور(نمائندہ جنگ،لیڈی رپو رٹر،سپیشل رپورٹر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نڈر،بہادر اور ایک ڈکٹیٹر کا مقابلہ کرنے والی عظیم خاتون تھیں۔پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ ،کنول لیاقت،رابعہ بٹ ،ثانیہ عاشق ،نرگس متین ،تاہیہ نون نے بھی اظہار تعزیت کیا ۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما اور جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی ، ڈ اکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ڈاکٹر حمیرا طارق ، صوبہ پنجاب کی صدر ربیعہ طارق ، ناظمہ ضلع لاہور زرافشاں فرحین عافیہ سرور ، نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے افسوس کا اطہار کیاپاکستان پیپلزپارٹی (ورکرز) کی مرکزی سیکرٹری جنرل ساجدہ میر نے کہا ہے کلثوم نواز کی وفات سے خواتین جد و جہد کا ایک باب بند ہو گیا ۔
تازہ ترین