• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ، دوسرے یونٹ کا آپریشن دوبارہ شروع

تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ کے آپریشن کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق منصوبے کے پہلے یونٹ کو 300میگا واٹ لوڈ پر چلایا جا رہا ہے، دوسرے یونٹ سے پیدا ہوئے والی بجلی بھی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان واپڈا کا مزید کہنا ہے کہ پہلے یونٹ نے گزشتہ ہفتے بجلی کی دوبارہ پیداوار شروع کی تھی،دونوں یونٹس سے 770میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل کی جا رہی ہے، جبکہ بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین