• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختون خوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق پشاور شہر میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا دورانیہ 7 سے 8 سیکنڈ تک رہا۔

زلزلہ پیماء مرکز کا مزید کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں 195کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔

امدادی اداروں کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین