• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، کلگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری شہید ہوگئے۔

محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے، تینوں کشمیریوں کو چوگام میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیاگیا ۔

مقبوضہ کشمیر کے کلگام اورضلع اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوج نے جو وحشیانہ انداز اپنایا ہوا ہے جس نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، عالمی قوانین کی پامالی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے دِھرتی گاؤں میں نام نہاد مقابلے میں شہید کشمیری کی لاش کوزنجیرسے باندھ کرسڑک پرگھسیٹا۔

لاش کی بے حرمتی کرکے دنیا کے سامنے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا، واقعے کی ویڈیو سامنے آئی توسوشل میڈیا پرلوگ بھڑک اٹھے، جنہوں نے بھارتی فوج پرشدید تنقید کی۔

بھارتی فوج کی زبان پر تالے پڑ گئے، ان کی جانب سے واقعے پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین