• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سائیکل کو یوں تو سادہ اور کم قیمت سواری قرار دیا جاتا ہے تاہم دبئی میں ہونے والی نمائش میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی سائیکل پیش کی گئی ہے جسے خریدنا آسان نہیں۔

بگ بوائز ٹوئز نامی نمائش میں آرٹسٹ جیک آرم اسٹرانگ کی تیار کردہ کازمک اسٹار کروزر آرٹ بائیک فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے اور اس کی قیمت 20 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ یہ اس کے فن کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، ان کی تخلیق شوخ رنگوں کے ماہرانہ استعمال کی وجہ سے 3D ایفیکٹ کی حامل ہوتی ہیں اور دنیا میں بے پناہ پسند کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین