• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجر کاری مہم پر ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات ”جیو پاک سبز زمین“ آج دیکھیں

ایشیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں جنگلات کا تناسب سب سے کم ہے، چند برس قبل کراچی میں ہیٹ ویو پڑنے سے سیکڑوں انسانی جانیں موت کی آغوش میں چلی گئیں۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی گرمی سے موت واقع ہوجانا اب معمول بن گیا ہے۔ جنگلات کا خاتمہ اور بارش کی کمی نے روشنیوں کے شہر کو صحرا کی شکل دینا شروع کردی ہے۔ ہریالی نہ ہونے کی وجہ سے ایک جانب ملک بے رونق ہوتا جارہا ہے تو دوسری طرف آکسیجن کی کمی، سموگ اور مختلف بیماریاں بھی تیزی سے جنم لے رہی ہیں ۔ ماحول کی بقا، آنے والی نسلوں کی صحت، بڑھتی ہوئی موسمی تبدیلی ، مختلف شہروں میں قہر ڈھاتے درجہ حرارت سے بچنے اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس مہم کی اہمیت اور فوائد سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے پاکستان کے سب سے بڑے چینل ”جیونیوز“ نے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔”جیو پاک سبز زمین “ کے عنوان سے پیش کی جانے والی اِس خصوصی ٹرانسمیشن میں بتایا جائے گا کہ کس طرح عام آدمی حکومت کی اس مہم کا حصہ بن سکتا ہے، پودے لگانے کے بعد اِن کی نگہداشت کتنی ضروری ہوگی، ہرے بھرے درختوں سے کس طرح انسانی جسم میں خوشگوار احساسات جنم لیتے ہیں۔

تازہ ترین