• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشحال خان ایکسپریس کی 7بوگیاں پٹری سے اترگئیں، 15زخمی

میانوالی میں مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور 7بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے باعث 15مسافرزخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور 7 بوگیاں پٹری سے اترگئیں ۔

حادثے کے باعث 15مسافر زخمی ہوگئے، حادثے کے باعث ریلوے ٹریک بند ہوگیا اور کندیاں پنڈی سیکشن پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

واضح رہے کہ خوشحال خان ایکسپریس ملتان سے پشاورجارہی تھی، ریسکیو انچارج عبید اللہ خان کے مطابق کندیاں جنکشن سے امدادی ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین