• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاک بسٹر فلم ’ٹومب ریڈر‘کے نئے ویڈیو گیم کافائنل ٹریلر جاری


ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ٹومب ریڈرکی ویڈیو گیم ’شیڈو آف دی ٹومب ریڈر‘ کا ایکشن سے بھرپور فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

غیر معمولی اور خطرناک مشن انجام دیتی لارا کرافٹ نامی نڈرخاتون مہم جُوکے گِرد گھومتی اس ویڈ یوگیم کو کینیڈین گیم ڈیولیپرز Eidos نے تیار کیاہے۔

ویڈیو گیم میں بہادر فائٹر جدید ہتھیاروں سے نہ صرف نشانے بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کررہے ہیں بلکہ کئی نئے ٹاسک بھی متعارف کروائے گئے ہیں جو گیم کھیلنے والے کو اگلے لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

دشمنوں سے نمٹتی خاتون جانبازکے گرد گھومتی یہ ایکشن ویڈیو گیم لانچ کر دی گئی ہے اور آپ کے قریبی گیمنگ اسٹور پر دستیاب ہے جو ایکس باکس ون،پلے اسٹیشن فور اور مائیکرو سوفٹ وِنڈوز کے لئے موزوں ہے۔

تازہ ترین