• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دلہا دلہن کیلئے شادی میں 5 لیٹر پیٹرول کا تحفہ

کراچی ( نیوز ڈیسک ) شادی کے موقع پر دلہا دلہن کے دوست احباب انہیں تحفے تحائف سے نوازتے ہی ہیں ، لیکن اگر کسی کو زندگی کے اس یادگار دن پر پیٹرول کا تحفہ ملے تو یقیناً اس کے تاثرات دیکھنے والے ہوں گے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ریاست تامل ناڈو میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں بھی دلہا کے دوست نئے جوڑے کے لیے 5 لیٹر پیٹرول کا کین اٹھا لائے جسے دلہا دلہن نے مسکراتے چہرے کے ساتھ قبول کر لیا ۔ یہ منظر دیکھ کر تقریب میں موجود تمام افراد نے بھی ہنسنا شروع کر دیا ۔ واضح رہے کہ تامل ناڈو میں بھارت کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتیں سب سے زائد ہیں ، جہاں پیٹرول 85.15 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ دلہے کے دوست کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ہی انہوں نے شادی میں اپنے دوست کو پیٹرول کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ۔ 
تازہ ترین