• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سہیل پاکستان شوٹنگ بال کے صدر اور مدد علی سیکرٹری منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا سہیل احمد پٹھان پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے صدر جبکہ سید مدد علی شاہ جنرل سیکرٹری اور محمد ارشد سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔ انتخاب فیڈریشن کی الیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی شہباز ٹائون قاسم آباد حیدر آباد میں ہوئے۔ چوہدری یوسف علی سرپرست اعلیٰ، امیر محمد ابڑیجو سرپرست، آغا سہیل احمد پٹھان صدر، سید مدد علی شاہ جنرل سیکرٹری، عبدالکریم لونی سنیئر نائب صدر، سردار نجم الدین ترین، چوہدری فخر عباس، سید ظفر حسین شاہ، مظہر خان اور آغا عبدالصبور پٹھان نائب صدور، محمد اسلم وسیم، جاوید احمد میمن، عدیل خان، محمد اجمل اور سید احمد علی شاہ جوائنٹ سیکرٹری، عبدالحکیم بوزدار خزانچی، محمد ارشد اور محمد عامر آرائیں سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے جبکہ سنٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی کے اراکین کی حیثیت سے عصمت اللہ راجو، یاسر عرفات بلو، اعجاز احمد قریشی، محبوب علی میمن اور اشفاق احمد کا چنائو عمل میں لایا گیا۔
تازہ ترین