• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس قیمتوں میں اضافہ کر کے ماضی کی حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے

میرپورخاص(نامہ نگار) عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے سوئی گیس کے نرخوں میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسےعوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پیر کو حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےحکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا اندازہ ہو نا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ماضی کی حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے مہنگائی کے نئے طوفان کو دعوت دی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ کےمترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، غریب طبقہ کو اپنا کچن چلانا مشکل ہوگیا ہے ،ان حالات میں گیس کے نرخوں میں اضافے سےمہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور غریب عوام بری طرح متاثر ہونگے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
تازہ ترین