• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد میں صفائی کی صورتحال دگرگوں،نکاسی آب کا نظام درہم برہم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی فیض آباد سمنگلی روڈ مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل، صفائی کی صورتحال دگرگوں، نکاسی آب کا نظام درہم برہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق عملہ صفائی کی عدم توجہی کے باعث کلی فیض آباد کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہےجہاں پر جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے جبکہ یہی گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہے ہیں کلی میں نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے نالیوں میں کچرا پھنس جانے کی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہےلوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے اہلیان کلی نے کارپوریشن حکام سے اپیل کی کہ وہ پسماندہ علاقے کی حالت زار پر توجہ دیں اور صفائی سمیت دیگر مسائل حل کریں۔
تازہ ترین