• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں دیگر شعبوں کی طرح ہیلتھ کو بھی نظر انداز کیا گیا، وزیر صحت

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح ہیلتھ کو بھی برْی طرح نظر انداز کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے واحد فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی بلڈنگ تک نہیں ہےاس مسئلے کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان سے بات کروں گا ۔ ایک پرائمری سکول کی بلڈنگ میں میڈیکل کالج قائم نہیں رہ سکتا۔ اْنہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی گریجویشن تقریب سےبطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اْنہوں نے کہا کہ اس کالج کی ہی نہیں بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بھی اپنی بلڈنگ نہیں ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہی یہ کس انداز میں ادارے بنائے اور چلائے گئے ، ایف نائن پارک میں بڑی بلڈنگ خالی پڑی ہوئی ہے۔کو شش کرتے ہیں کہ کالج کو وہاں شفٹ کر دیا جائے ۔اس وقت ملک میں نو لاکھ نرسوں کی ضرورت مگر محض ایک لاکھ ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کالج کے تمام مسائل فوری بنیادوں پر حل کر دیئے جائیں گے ۔ ایک سال کے اندر ایف ایم ڈی سی کو بہترین ماحول دیں گے۔ وفاقی وزیر نےکہا کہ یہ وفاقی حکومت کا کالج ہے لیکن اس کا اپنا کوئی کیمپس تک نہیں ۔یہ ایک بلڈنگ سے دوسری بلڈنگ میں منتقل ہو رہا ہےاس وقت یہ میڈیکل کالج خصوصی بچوں کے پرائمری سکول کے ایک حصے میں قائم ہے، جہاں صرف تین لیکچر ہال ہیں۔۔ تقریب میں آئمہ خان نے بیسٹ گریجوایٹ آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔
تازہ ترین