• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ای ٹی میں داخلوں کیلئے24ستمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور او ر اس کے سب کیمپسز میں داخلوں کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ داخلہ کیلئے درخواستیں 24ستمبر بروزپیر شام 4بجے تک جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔اس سلسلے میں انجینئرنگ کے مختلف پروگرامز بشمول ای ایس سی انجینئرنگ،بی ایس سی کمپیوٹر سائنس، بی ایس سی سی آر پی ،بیچلر آف آرک ،بیچلر آف پی آئی ڈی اور بی ایس سی ٹیکنالوجی یو ای ٹی لاہور مین کیمپس اور دیگر سب کیمپسز میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ 9اور 10محرم کی تعطیلات کیوجہ سے 20اور 21 ستمبر 2018 بروز جمعرات اور جمعہ کی بجائے 22 اور 23ستمبر 2018بروز ہفتہ اور اتوار درخواستیں وصول کی جا ئیں گیں۔
تازہ ترین