• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالاباغ ڈیم سیاسی مسئلہ ہے اسےنہ چھیڑا جائے، سکندر شیرپائو

پشاور(خبرنگار)قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدرسکندرخان شیرپاؤنے کہاہے کہ ڈیمزبنانے کیخلاف نہیں لیکن کالاباغ ڈیم متنازعہ ہے اس کو چھیڑنے سے فیڈریشن کمزورہوجائیگی کالاباغ کے خلاف تین اسمبلیوں میں قراردادیں پاس ہوچکی ہیں وفاقی حکومت صوبوں کومزیدمضبوط بنانے کے بجائے صوبوں سے موجودہ اختیارواپس لینے کی کوششیں کررہی ہے ،صوبائی حکومت فاٹاانضمام کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اُٹھائے۔پشاورپریس کلب میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندرخان شیرپائونے کہاکہ ہم ڈیمزتعمیرکرنے کے خلاف نہیں ہے لیکن چیف جسٹس نے ایک متنازعہ منصوبے کے بارے میں بات کی ہے کالاباغ ڈیم ایک سیاسی مسئلہ ہے جوکہ مردہ گھوڑہ بن چکاہے ا سے دوبارہ چابک مارنے سے فیڈریشن کمزورہوجائے گی۔کالاباغ نہ بنائے جانے کے خلاف خیبرپختونخوا،سندھ اوربلوچستان اسمبلیوں میں قرادادیں بھی منظورہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں موجودتمام اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن ہرادارے کواپنے دائرہ اختیارمیں رہناچاہیے۔ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیرکاخیرمقدم کرتے ہیں لیکن متنازعہ منصوبوں نہ چھیڑاجائے کیونکہ اس کے چھیڑنے سے فیڈریشن کوخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔ ان کاکہناتھاکہ پانی کی کمی کامسئلہ صرف ڈیمزبنانے سے حل نہیں ہوتاہے اس کیلئے جامع واٹرپالیسی بنانےکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بعض قوتیں اٹھارہویں ترمیم کوواپس لینے کی کوشش کررہے ہیں جس سے صوبے کمزورہونگےاور ہم چاہتے ہیں کہ صوبے مزیدمضبوط ہوں کیونکہ ہم نے صوبوں کی خودمختاری کیلئے انتھک کوششیں کی ہیں۔ان کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت کے پاس فاٹااصلاحات اورفاٹاانضمام کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے جس کی وجہ سے وہاں کے عوام میں مایوسی پائی جارہی ہیں۔فاٹاکوخیبرپختونخواانضمام سے متعلق کاغذی کارروائی مکمل ہوچکی ہے لیکن صوبائی حکومت تاحال فاٹاانضمام سے متعلق سنجیدہ نہیں ہے حکومت فاٹاانضمام کے حوالے سے سنجیدگی ظاہرکرکے عملی اقدامات اُٹھائیں تاکہ انضمام مخالف قوتوں کوفائدہ نہ پہنچ سکے۔ان کاکہناتھاکہ سابق قبائلی علاقہ جات اورملاکنڈڈیژن سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقے ہے ان علاقوں پرنئے ٹیکس لگانے مزیدمتاثرہونگے ان ضلاع پرنئے ٹیکسزلگاناان لوگوں کے ساتھ ظلم ہے۔
تازہ ترین