• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کو عوام کے تابع بنانا اولین ترجیح ہے ‘ حمایت اللہ

پشاور ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیربرائے توانائی وبرقیات حمایت اللہ خان نے کہا ہے کہ سرکاری امورکی انجام دہی میں شفافیت اور احتسابی عمل لازم وملزوم ہیں۔صوبے میں توانائی کے شعبے کی ترقی اوراداروں میں اصلاحات لاکرحقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا تابع بناناہماری اولین ترجیح ہے،خیبرپختونخواتوانائی کے وسائل سے مالامال صوبہ ہے جہاں پر30ہزارمیگاواٹ پن بجلی کی پیداوارکے وسائل موجودہیں جوملکی پیداوارکا70فیصد حصہ بنتاہے۔ان وسائل کوبروئے کارلانے اورصوبے کے حقوق کے حصول کے لئے وفاق سے بات کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ توانائی وبرقیات میں اعلیٰ سطحی بریفنگ میں کیا۔ سیکرٹری توانائی وبرقیات محمدسلیم خان نے مشیرتوانائی کومحکمے کے انتظامی اموراورذیلی اداروں پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)،خیبرپختونخواآئل اینڈگیس کمپنی لمیٹیڈ(کے پی اوجی سی ایل) اورالیکٹرک انسپکٹریٹ میں جاری امورکے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری توانائی وبرقیات محمد آصف ،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرسید ذین اللہ شاہ،جی ایم ہائیڈل انجینئربہادرشاہ اورچیف انجینئر زاہد اخترصابری بھی موجودتھے۔مشیر توانائی حمایت اللہ خان کو بتایاگیا کہ پیڈوپن بجلی کے29منصوبوں پر کام کررہاہے جن سے3902میگاواٹ سستی بجلی پیداکی جائے گی جس سے صوبے کوسالانہ35ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔اس وقت خیبرپختونخوااپنے ذرائع سے 161میگاواٹ بجلی پیداکررہاہے جس سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہورہی ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیرتوانائی نے محکمے کے افسران پر زوردیا کہ صوبائی حکومت کے پلان کردہ 100روزہ پروگرام پرہرصورت عملدرآمدیقینی بنائیں جبکہ توانائی کے شعبے کی تیزترترقی کے لئے 5سالہ انرجی ایکشن پلان ترتیب دیاجائے تاکہ صوبے کے عوام کو اسکے فوری فوائد مل سکیں۔
تازہ ترین