• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن مجید اور امام حسین ؑ کا ربط جسم و جان کی مانند ہے ،مولانا شہنشاہ حسین نقوی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قرآن مجید اور امام حسین ؑ کا ربط جسم و جان کی مانند ہے ،لہٰذا اسوۃ حسینی ؑ سے ہٹ کر زندگی بے بندگی اور شرمندگی کے سواء کچھ نہیں اور خدا اور رسولﷺ اور اسوۃ حسینی ؑ کی پیروی میں زندگی گزر جائے وہی خدا اور اسکے رسولﷺ کو پسندیدہ ہے لہٰذا مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ درست طریقہ زندگی کا انتخاب کرتے ہوئے وہی امور انجام دیں جن سے روشن مستقبل بہتر زندگی اور خدا اور رسول ﷺ ہم سے راضی ہو اور ہمارا شمار بھی خدا کے پسندیدہ بندوں میں ہوسکے اس سلسلے میں ہمیں انہی مقدس ہستیوں کی طرف رجوع کرنا ہوگا جنہوں نے اپنی زندگیوں کو خدا کی راہ اور اسکے دین کی تبلیغ کیلئے وقف کیا ۔

تازہ ترین