• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی انٹر ریجن انڈر19 کر کٹ چیمپئن شپ میں کراچی کی وائٹس اور بلیوز ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی۔فیصل آباد میں کراچی وائٹس نے259 اور سات وکٹ پر 141 رنز بنائے، لاڑ کانہ کی ٹیم46 اور 141رنز بناسکی۔ کراچی کے محمد طحہ نے105رنز اسکور کئے، عارش علی خان نے 1رنز دے کر چھ اور محمد علی نے27رنز کے عوض پانچ وکٹ لئے۔ ملتان نے دوسری اننگز میں فاٹا کے خلاف دو وکٹپر77 رنز اسکور کئے۔ فاٹا نےنو وکٹ پر300 رنز اسکور کئے۔ یوبی ایل گرائونڈ پر کراچی بلیوز نے ایبٹ آباد کو چھ وکٹ سے مات دی، ناکام ٹیم نے64 اور 128رنز بنائے، کراچی نے 164 اور دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 32 رنز اسکور کئے۔
تازہ ترین