• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل آرٹس چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کل سری لنکا روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین اوپن بروس لی مارشل آرٹس چیمپئن میں شرکت کیلئے چار رکنی قومی ٹیم ماسٹر محمد شہباز کی سربراہی میں جمعرات 20 ستمبر کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ چیمپئن شپ سری لنکا کے شہر کینڈی میں 19 تا 24 ستمبر ہوگی۔ پہلے مرحلے میں سیمینار ہوگا جس کے بعد جمعہ 21 ستمبر سے چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ جِت کوانڈو فیڈریشن آف سری لنکا، ایشین جِت کون ڈو فیڈریشن، انٹرنیشنل جِت کون ڈو فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والی چیمپئن شپ میں انڈر 13 ،46 کے جی میں زاہد احمد، انڈر 14 ،35 کے جی میں میران احمد، انڈر 19 ،60 کے جی میں عبد المنان شیخ اور ماسٹر کیٹیگری میں ماسٹر محمد شہباز ،فل باڈی کنٹیکٹ اور کاتا میں حصہ لیں گے۔ ماسٹر محمد شہباز جو کہ جِت کون ڈو فیڈریشن آف پاکستان کے بانی و صدر ہیں، چیمپئن شپ میں بطور ریفری و جج کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
تازہ ترین