• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوئے کےا ڈے پر چھاپہ، 7 جواری گرفتار، مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک، 4 زخمی

خیرپور + میرپورساکرو+ٹنڈومحمدخان(بیورو رپور ٹ + نا مہ نگا ران ) خیرپور۔پولیس نے گاڑھی موری کے قریب گوٹھ فیض واہ میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 7جواریوں کو گرفتار کر لیے گئے جبکہ جواریوں کے داؤ پر لگےہوئے ہزاروں اور موبائل فون ضبط کر لیے گئے پولیس ذرائع کے مطابق جوئےکے اڈے سے گرفتار کئے جانے والے افراد مجاہد نائچ،صداقت علی، غلام اکبر میر بحر،امین کھیڑو،یاسین شیخ،گل بہار میر بحر او ر محمد علی شیخ کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کو جیل بھیج دیا گیا۔ پریالو کے قریب گوٹھ سائیں ڈنو بوزدار میں 7سالہ بچی صنم بنت حاجی خان بوزدار ویسٹ فیڈر کینال میں ڈوب کر ہلا ک ہو گئی ۔بچی نہر کنارے کھیل رہی تھی کہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گئی ۔ میرپورساکرو۔پو لیس نے خفیہ اطلاع مل نے پر چھاپہ مار کر عاشق علی بلوچ اوراللہ بخش بلوچ کو گرفتار کر کے ایک بغیر لائسنس روالور برآمد کر کے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اورڈیوٹی میں رخنہ ڈالنے کے ایکٹ تحت کیس داخل کر دیے ہیں۔ ٹنڈو محمد خان۔ شیخ بھرکیو کے علاقے میں 25 سالہ شخص بشیر ملاح نے درخت میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ۔ہالا۔نیوسعیدآبادکےنواحی گاؤں امین لاکھومیں سرمیں گولی لگنےسے5سالہ بچی عائشہ عرف سوہنیہلاک جبکہ6سالہ بچی دلکش بنت الھ جڑیو لاکھوزخمیہوگئی جسےنیوسعیدآباداسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعدتشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیاگیابتایاگیاگیاہے کہ پاگل کتوں کو مارنے کیلئے چلائی گئی گولی بچیوں کولگی ہےجبکہ واقعہ کےبارےمیں دیرینہ دشمنی کاساخسانہ ہونےکی چہ میگوئیاں جاری ہیں نیوسعیدآبادپولیس نےتفتیش شروع کردی علاوہ اذیں قومی شاہرہ ہالاشہدادپورچوک پرکارکی ٹکرسےعلی حسن شراور ان کی بیوی عظمیٰ شہزادشدیدزخمی ہوگئےتاہم6ماہ کا اصغر معجزانہ طورمحفوظ رہا۔ ٹنڈو محمد خان ۔ سی آئی اے پولیس نے گشت کے دوران ملاکاتیار روڑ پر لوٹ مار کے ارادے سے کھڑے ہوئے مسلح افراد سے پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوگیا جس کےنتیجے میں ایک ڈاکو علی حسن پاریڑی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دوساتھی مدد علی اور محرم علی پاریڑی فرار ہوگئے گرفتارڈاکو کے قبضہ سے ایک عدد پستول اور پانچگولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میر پور ماتھیلو۔ انہار کالونی میں 3نا معلوم چور محکمہ کے ملازم علی حسن کولاچی کے گھو میں رات کے وقت داخل ہوگئے چوری کرنے کی کوشش کے دوران اہل خانہ بیدار ہوگئے مزاحمت کرنے پر چوروں نے تشدد کرکے علی حسن اور اسکی بیوی کو زخمی کردیا ۔ 

تازہ ترین