• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو پر ٹیکس سے حکومت کو 40ارب روپے اضافی حاصل ہونگے

کراچی(جنگ نیوز)وفاقی حکومت نے منی بجٹ پیش کرتے ہوئے سگریٹ کے تینوں سلیب پر ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہےجس سے حکومت کو 40ارب روپے اضافی حاصل ہونگے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سگریٹ کے تینوں سلیب پر ٹیکس میں اضافہ کیاگیا ہے جس کے تحت تیسرے سلیب کے سگریٹ پیک پر7روپے، دوسرے پر11اور پہلے سلیب پر12.5روپے فی پیک اضافہ ہوگا اور حکومت کو تمباکو پر ٹیکس میں اضافی 40 ارب روپے حاصل ہونگے۔
تازہ ترین