• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علمائے کرام اور چیئر مین بلدیہ وسطی نے جلوس عزا کی قیادت کی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آٹھ محرم الحرام کی شب بلدیہ وسطی میں جلوسِ عزا نکالاگیا۔ جلوس میں عزاداروں کے ساتھ نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کررہے تھے۔ جلوس کی قیادت علمأ کرام اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کررہے تھے۔ ریحان ہاشمی نے جلوس کے ساتھ شرکت کرکے عزادارانِ حسین کو باورکرایا کہ بلدیاتی ادارے مسلمانوں کے تمام مکاتبِ فکر کی خدمت بلا تفریق ِ رنگ و نسل و فقہ و فرقہ کرتے ہیں کربلا کا دردناک واقعہ خاندانِ اہلِ بیت کی اسلام کی بقا کے لئے دی جانے والی اہم قربانی کی یاد دلاتاہے ۔
تازہ ترین