• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفا دات کونسل کا پہلا اجلاس24ستمبر کو طلب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم عمران خان نےمشترکہ مفا دات کونسل کا پہلا اجلاس24ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔اجلاس دن ساڑھے 11بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائیگی ۔وفاقی حکومت کے ریگولیٹری فنکشنز کو اسٹریم لائن کرنےکیلئے ٹاسک فورس کی سمری پیش کی جائیگی۔پی ایس کیو سی اے اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان معیارات کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ زیر غور آئیگا۔ایل این جی کی درآمد کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012میں پر بھی غور کیا جائیگا۔18ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور زیر غور آئینگے۔سی سی آئی کے اجلاسوں کے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ایجنڈے میں کسی صوبائی حکومت کی سمری شامل نہیں کی گئی ہے۔اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی شرکت کرینگےاجلاس میں سی سی آئی کے ممبران سمیت دیگر متعلقہ حکام شرکت کرینگے۔ 
تازہ ترین