• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کےلئے کوائف طلب کرلئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کےلئے کوائف طلب کرلئے ہیں بتایا گیاہے کہ محکمہ سکولز نے کنٹریکٹ پر کام کرنےوالے اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ان کے کوائف طلب کرلئے گئے ہیں ،اس حوالے سے تمام سی ای اوز اور ڈی ای اوز کو بائیو ڈیٹا فارم ارسال کردئے ہیں جس میں اساتذہ کی تعلیم ان کے تجربے اور جوائنگ رپورٹ کی تفصیل مانگی گئی ہے، دریں اثنامحکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے زچگی کی چھٹیوں کےلئے گائیڈ لائن جار ی کردی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ1981کے قانون کے مطابق زچگی کی چھٹیاں درخواست گزار کے ساتھی اساتذہ کی رضامندی سے منظور کی جائیں اگر اس طرح ممکن نہ ہو تو متعلقہ ڈی ای او زنانہ کو کیس ریفر کیا جائے چھٹیوں کی حتمی منظوری وہ دیں گی۔
تازہ ترین