• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کا سامان پھینکنا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی بلوچستان کے پریس ریلیز میں تجاوزات ہٹانے کی مہم کی آڑ میں گاڑیوں کے ٹائرز پھاڑنے دکانداروں و تاجروں کا سامان پھینکنے دکانداروں‘ معززین‘ سفید پوش رہنمائوں سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے ناروا رویئے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا گیا کہ توہین آمیز رویئے سے تاجروں کاروباری حلقوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اگر حکومت تجاوزات ہٹانا چاہتی ہے تو ہم تجاوزات کرنے والوں کے حق میں نہ حمایت کریں گے پارکنگ کے اندر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کرنے کا کسی کو قانونی اختیار ہے نہ اخلاقی جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی کی گاڑی سمیت درجنوں کارکنوں کی حدود میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات سے ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جس کی پھر تلافی ناممکن ہوگی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں بھی بلدیہ پلازہ کے سامنے ریڑھی والوں کا سامان بھی لے گئے اگر حکام نے اس کا نوٹس نہ لیا تو دکاندار مجبوراً احتجاجی دھرنے دینگے جمعیت نظریاتی بھی احتجاج میں بھر پور ساتھ دیگی کمشنر و ڈپٹی کمشنر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اگر کسی بھی جگہ کسی نے غیر قانونی قبضہ کیا ہے تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے درایں اثناء جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ اس صورتحال سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کردیا گیا ہے دکاندار پرامن ہیں محرم الحرام کی وجہ سے مشتعل دکانداروں کو احتجاج سے قاری مہر اللہ اور ڈی سی کی اپیل پر روکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےمشتعل دکانداروں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو قاری مہر اللہ اور جمعیت نظریاتی کے وفد نے سرکلر روڈ قندھاری جامع مسجد سے تولہ رام روڈ تک تاجروں کے ساتھ ناروا رویئے سے آگاہ کیا ہے اگر نوٹس نہ لیا تو جمعیت نظریاتی تاجروں سے تعاون اور احتجاج کیلئے ساتھ دیگی انہوں نے کہا کہ ڈی سی کوئٹہ نے جمعیت نظریاتی کے وفد کو نقصانات پر خاتون افسر سے باز پرس کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج کو موخر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین