• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نویں محرم ،افغان مہاجرین کے پشاورمیں داخلے پر پابندی

پشاورمیں نویں محرم الحرام کے موقع پر بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور افغان مہاجرین کے شہرمیں داخلے سمیت دیگر پابندیا ں عائد رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ پشاورکےمطابق آج نویں محرم الحرم کے موقع پردفعہ 144 پر سختی سے عمل کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سوری، بغیر نمبر اور بوگس نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کے استعمال آتش گیرمواد کی خرید و فروخت اورامام بارگاہوں کے قریب مکانات کی چھتوں پر کھڑے ہونے پرپابندی پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ افغان مہاجرین کے اندرون شہر اور کینٹ ایریا میں داخلےپر آج بھی پابندی رہے گی۔

تازہ ترین