• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب محسود کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود ماورائے عدالت قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے نقیب اللہ کے کیس کی سماعت 24 ستمبر کو کرے گا۔

عدالت عظمیٰ نے سماعت کے سلسلے میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ 13 جنوری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایک نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔

تازہ ترین