• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت میں دوستوں کو عہدے دینےکا تاثر غلط ہے، نعیم الحق

تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے پہلے 5 بانی کارکنوں میں سے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹرئٹر پر جاری ہونے والے بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں تحریک استقلال سے سیاست شروع کی اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔

انہوں نےمزید کہا کہ دوستوں کو حکومت میں عہدے دینےکا تاثر بالکل غلط ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں قریبی دوست زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا جس پر انہیں بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

تازہ ترین