• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی یوگرٹ پروڈکٹس میں شکر کی مقدار زیادہ ہونے کا انکشاف

لندن(جنگ نیوز) ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی یوگرٹ پروڈکٹس میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے مینیو فیکچررز اور ریٹیلرز کو متنبہ کیا کہ یوگرٹس میں شکر کی زیادہ مقدار کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضروت ہے کیونکہ بچوں کی صحت پر شکر کی زیادہ مقدار کے مضر اثرات پڑ رہے ہیں۔ یوگرٹ کو طویل عرصے سے صحت مند غذا خیال کیا جاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹس میں فروخت ہونے والی بہت سی یوگرٹ پروڈکٹس میں بدستور شکر کی مقدار بہت زیادہ پائی گئی ہے شکر کی وجہ سے بچے موٹاپے دانتوں کے گرنے اور خراب ہونے اور دیگر ہیلتھ مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا کہ یوگرٹ پروڈکٹس میں شکر کی مقدار کم جانی چاہیے اور بچوں کیلئے یوگرٹ پروڈکٹس کو لو شکر کلاسیفائی کر کے اس کی مختلف لیبلنگ کرنی چاہیے اور ان کی پیکجنگ گرین ہونی چاہیے۔ فوڈ پروڈکٹس میں 100گرام فوڈ میں 5گرام شکر ہونی چاہیے۔ لیکن نئی سٹڈی میں حیران کن انکشاف ہوا کو بچوں کی یوگرٹ پروڈکٹس میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہے 2016 میں برطانیہ کی سپر مارکیٹس میں 900یوگرٹ پروڈکٹس دستیاب تھیں ۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ(پی ایچ ای) نے فوڈ انڈسٹری کیلئے وضع کیا ہے کہ پہلے سال فوڈ پروڈکٹس میں شکر کی مقدار 5فیصد کی جائے اور پھر 2020میں 2فیصد کی جائے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے مئی میں انکشاف کیا کہ فوڈ انڈسٹری بڑے پیمانے پر اس ٹارگٹ کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یوگرٹ کیٹیگری میں 6فیصد کمی ہوئی ہے۔ یونیورسٹی آف لیڈز سے تعلق رکھنے والی ریسرچر پروفیسر ڈاکٹر بریناڈٹ مور نے کہا کہ انہیں بچوں کی یوگرپ پروڈکٹس میں شکرکی زیادہ مقدار دیکھ کر شدت حیرت ہوئی اور دھچکا لگا۔ یوگرٹ نیوٹرینٹس کیلشیم پروٹین اور وٹامن B12 کا بڑا اہم ذریعہ ہے اور ڈائجسٹیو سسٹم کیلئے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کو نیچرل یوگرٹ فروٹ میش اپ کے ساتھ کھلانا شروع کریں جبکہ بالغوں کو نٹس‘ گرینولا اور صحت مند آئٹمز یوگرٹ میں شامل کر کے دیں ۔ اوبیسیٹی ہیلتھ الائنس کی کیرولین سیرینی نے کہا کہ شکر کا زیادہ استعمال برطانیہ میں موٹاپے میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔ تاہم یوگرٹ میں شکرکی مقدار کی سطح کچھ کم ہو رہی ہے لیکن پھر بھی خاصی زیادہ ہے۔ اس ریسرچ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مینیوفیکچررز کو اپنی پروڈکٹس خاص طور پر بچوں کی اشیا میں شکر کی مقدار میں مزید کمی لانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔  
تازہ ترین