• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلاظلم کے خلاف جدوجہد کانام اور درس حریت ہے، علی رضا سید

برسلز(حافظ انیب راشد ) کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہا ہے کہ نواسہ رسولؐ امام حسینؓ نے عظیم قربانی دے کرانسانی اقدارکی حفاظت کی۔ یوم عاشور پر اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ واقعہ کربلا ہمیں انسانی اقدارکے تحفظ اور انسانی حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیتاہے۔ کربلاظلم کے خلاف جدوجہد کانام اور درس حریت ہے۔ آج جموں وکشمیرکے عوام کربلاکے عظیم پیغام سے متاثرہوکر اپنے اس وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس پر بھارتی فوج قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا ظلم و ستم کے خلاف ایک پائیدار جدوجہد کاپیغام ہے اور یہ معرکہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ جذبہ حریت رکھنے والی تمام انسانیت کے لیے ایک سبق ہے۔ واقعہ کربلانے ثابت کیا کہ سچائی اورحق کی قوتیں ہی باطل کے مقابلے میں ڈٹ سکتی ہیں۔ آج کشمیری بھی حق پر ہیں اور بھارتی فوج کی جنگی سازوسامان کی برتری ان کے حوصلے کم نہیں کرسکتی اور نہ ہی انھیں شکست دے سکتی ہے۔ سچ کی طاقت بہت مضبوط ہے اور یہ دشمن پر غالب آجاتی ہے۔ کربلا کے میدان میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھی تعداد میں دشمن کے مقابلے میں بہت کم تھے اور ان کے پاس جنگی سازوسامان بھی معمولی تھا لیکن وہ بہادری کے ساتھ بڑی فوج سے لڑے ۔ حق و باطل کے مابین جنگ ہمیں قربانی اور خودی کا درس دیتی ہے۔
تازہ ترین