• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ،ایک شخص ہلاک ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود فرنٹیئر کالونی بنارس میں مکان نمبر D547پر مسلح ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 33سالہ نواب زادہ ولد بخت زادہ کے نام سے ہوئی ہے اور منشیات فروشی کے گھناونے دھندے سے وابستہ تھا اور قتل کی وارادت میں ملوث ملزم اور مقتول دونوں کی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ہوچکے ہیں ۔پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم محمد حسین عرف چنو کو پولیس نے بروقت کارروائی کرکے گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کے قبضےسے نائن ایم ایم پستول برآمد کر لی ہے ،ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے نواب زادہ کو مخبری کے شبے میں قتل کیا ہے ۔بلال کالونی تھانے کی حدود سیکٹر 5/Lمدیحہ ہائٹس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےنوجوان زخمی ہوگیا جیسے ریکسیو ایمبو لنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 18سالہ زین ولد ظہور احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔
تازہ ترین