• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلا باطل کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ واقعہ کربلا باطل کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے۔حسینی کردار کے ذریعے آج بھی باطل کو ہرایا جاسکتا ہے، سیدناحسینؓ نے اسلام کی سربلندی کیلئے سب کچھ قربان کردیا، صحابہ کرامؓ کی قربانیوں کی بدولت دین ہم تک پہنچا، نوجوان نسل صحابہ کرام کی عملی زندگیوں کو اپنانے کی کوشش کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام کا سب سے بڑا حادثہ جسے سانحہ کربلا کہتے ہیں وہ اسی مبارک مہینے محرم میں پیش آیا کہ اپنے ہی نبی کی آل کو مسلمانوں نے ہی ذبح کر دیا، چنانچہ اس سانحہ کی یاد میں آج بھی اہل بیت رسولؐ کے محبین اس مہینے کو سوگ میں گزارتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خاص طور پر یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم، مراد رسولؐ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ اور دس محرم الحرام کو نواسہ رسولؐ سیدنا حضرت حسینؓ کی اپنے قافلے اور خاندان نبوتؐ کے افراد کے ساتھ شہادت جیسے واقعات سے ناصرف مسلمان بلکہ انسانیت اور تاریخ انسانیت ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے خانوادے کی قربانی کی یاد مناتے ہوئے ہمیں یہ حقیقت ہمیشہ پیش نظر رکھنی چاہئے کہ اس جدوجہد کا واحد مقصد رضائے الٰہی کا حصول تھا۔
تازہ ترین