• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر ی رضاکار تنظیم کا مقصد عوام کے مسا ئل حل کر نا ہے

حب ( نامہ نگار) سما جی شخصیت احمد خان مگسی کی جانب سے شہری رضا کا ر تنظیم کی نومنتخب کا بینہ کے اعزاز میں ٹی پا رٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب سے شہر ی رضا کا ر تنظیم کے سر پر ست اعلی و کونسلر حب علی اصغر چھٹہ ، سیا سی و سما جی شخصیت احمد خان مگسی ، شہر ی رضا کا ر تنظیم کے نومنتخب صدر نو ید لا ڈلہ رند ، جنر ل سیکر ٹری غلام رسول بلو چ ،اسرار حکیم زہری سمیت دیگر رہنما ؤں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شہر ی رضاکار تنظیم کا مقصد عوام کی فلا ح و بہبو د ، سما جی مسا ئل کا حل اور نو جوانوں کی حو صلہ افزائی کرنا ہے انہو ں نے کہا کہ حب شہرکی آبا د ی میں دن بد ن بے تحا شا اضا فہ ہو رہا ہے اور اسی تنا سب سے مسا ئل بھی دن بد ن بڑھتے جا رہے ہیں شہر ی رضا کا ر چاہتی ہے کہ ان مسائل کی نہ صر ف نشاند ہی کی جا ئے بلکہ ان کے حل کے لئے عمل جد وجہد اور کو شش کی جا ئے۔
تازہ ترین