• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19 کر کٹ ٹرائنگولر سیریز اتوار سے شروع

اکراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی انٹر ریجن انڈر19 کر کٹ ٹور نامنٹ کی ٹرائنگولر سیریز اتوار سے شروع ہوگی جس میں دفاعی چیمپئن کراچی بلوز، لاہور بلوز اور فیصل آباد نے جگہ بنالی۔ مقابلے آزاد جموں و کشمیر کے میر پور اسٹیڈیم پر ہوں گے۔ گروپ اے سے کراچی بلوز نے 36 پوائنٹس کے ساتھ گروپ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ٹرائنگلور سیریز کا پہلا میچ 23 سے 25 ستمبر تک آزاد جموں و کشمیر کے میرپور اسٹیڈیم پر لاہور بلوز اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں 27 سے 29 ستمبر تک کراچی بلوز اور فیصل آباد کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ آخری راونڈ میچ میں یکم تا 3 اکتوبر کراچی بلوز اور فیصل آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، سیریز میں پہلی دو پوزیشن پانے ٹیمیں فائنل کھیلنے کی حقدار ہوں گی۔ فائنل مقابلہ اسی اسٹیڈیم پر 6 سے 9 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین