• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صداقت خان کے قتل کے ملزمان گرفتار کئے جائیں،اے ٹی آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انجمن طلباء اسلام ملتان ڈویثرن کے ناظم صداقت خان جو گذشتہ دنوں نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اورملتان کے نشتر ہسپتال میںزیرعلاج تھے،زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدرراجہ رمیز حسن ،رکن مشاورت وناظم ریاض غوری،جنرل سیکریٹری حافظ حسان امینی ،صوبہ سندھ کے ناظم نصیر مائری،نائب ناظم محمدشان صدیقی ویگرعہدیداران وکارکنان نے نوجوان طالب علم رہنماکی شہادت پرافسوس کا اظہاراور شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اے ٹی آئی تعلیمی شعوراُجاگرکرنے کے لئے کام کررہی ہے۔تعلیمی اداروں میں اسلحے کی سیاست سے گریز اور اساتذہ کی بلیک میلنگ کے خلاف ایک منظم تنظیم ہے جو پرامن مقاصد کے لئے ایک خاص وژن رکھتی ہے،ہم اس ظلم وبربریت کے خلاف شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر کارکنان اپنے جذبات کو قابومیں رکھے اورپرامن رہے ۔اے ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے ملتان انتظامیہ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور قاتلوں کو جلد قانون کے شکنجے میں کسنے اوراُسے کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر 24گھنٹوں میں قاتلوں کو گرفتارنہ کیا گیاتو ملک بھر میںپرامن طریقے سے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

تازہ ترین