• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس سروس 11 محرم الحرام سے معمول کے مطابق شروع ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میٹرو بس سروس کا آپریشن 11 محرم الحرام سے معمول کے مطابق شروع ہوگا، ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق ملتان میٹرو بس سروس 9 اور 10 محرم الحرام کو مکمل طور پر بند رہے گی ، 11 محرم کو معمول کے مطابق میٹرو بس سروس کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس سے منسلک عملے کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا جبکہ چھٹیوں کے باوجود اہم سیٹوں پر تعینات سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں ۔
تازہ ترین