• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر ضیا ء عبید

پشاور (خبر نگار خصوصی ) جامعہ پشاور کے آفس آف ریسر چ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا ءعبید نے کہا ہے کہ جامعہ پشاور بہت جلد صوبے کی سطح پر ایک فورم تشکیل دے گا جس کے تحت صوبہ بھر کی جامعات کو ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گاکہ وہ اپنی تحقیق کو سامنے لائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کی درجہ بندی میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اس لئے جامعہ پشاور کے زیر اہتمام اکیڈیمیا اور انڈسٹری کو یکجا کیا جائے گاجس سے معاشرہ براہ راست مستفید ہو گا۔
تازہ ترین