• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکابرین کے مشن کو مکمل کریں گے ،اے کیو ایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما حاجی جلیل خان نے کہا ہے کہ سیاست کا آغاز غریب و متوسط طبقے کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کیا ملی اکابرین و رہبران غازی عبداللہ خان احمدشاہ بابا اور میروائس خان نیکہ کا مشن مکمل کیا جائے گا ایک بیان میں انہوں نے کہ صوبے کی 95فیصد آبادی کسمپرسی کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ سیاست پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے موروثی سیاستدانوں اور قوم پرست و مذہبی جماعتوں نے باری باری اقتدار کے مزے لوٹے لیکن عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے اقتدار حاصل کرنے کے بعد پشتونوں کو فراموش کر دیا گیا جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پشتونوں کو قوم اور مذہب کے نام پر دھوکہ دیا گیا جس کے باعث پشتون عوام مایوس ہو چکے ہیں لیکن اے کیو ایم ان کی مایوسی کا خاتمہ کریگی اور مفاد پرست عناصر کا ہر فورم پر محاسبہ کریں گے۔
تازہ ترین