• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد سے خاتون جاں بحق، نوجوان کی لاش برآمد،محنت کش گرائینڈر کا کٹر لگنے سے چل بسا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادجان کی بازی ہارگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو قیصر ولد محمد ولایت سکنہ نیو پڑیاں سیٹلائٹ ٹاؤن نے بتایا کہ میں لئی کی طرف گیا جہاں ہماری رشتہ دار ہاجرہ نے گالی گلوچ شروع کر دی اس پر میری والدہ سکینہ بی بی میرے بھائی فیصل اور اصغر کے ہمراہ گلہ کرنے ہاجرہ کے گھر گئے تو اس نے اپنے خاوند بشیر اور یاسر کے ہمراہ ہمیں مارنا شروع کر دیا ۔میری والدہ سکینہ کو ہاجرہ و دیگر گھر کے اندر کھینچ کر لے گئے اور انہیں ڈنڈوں سے مارا جس سے وہ زمین پر گر گئیں ،ان کے سر پر چوٹ لگی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد ازاں جاں بحق ہو گئیں ۔ تھانہ صدربیرونی کے علاقہ وکیل کالونی میں ایک محنت کش گرائینڈرکاکٹرلگنے سے جاں بحق ہوگیا۔سب انسپکٹرسرمدالیاس نے بتایاکہ 21سالہ شہزادولدصادق سکنہ آزادکشمیرماربل کی کٹائی کاکام کرتاتھاجوبنک کالونی دھمیال کے علاقہ میں کام کررہاتھاکہ اسی دوران اس نے جوں ہی گرائینڈر چلایاتواسے جھٹکالگااوروہ گرائینڈرکےاوپرجاگراجس کے تیزدھارکٹرسے اس کی چھاتی پرگہرازخم آیااورخون بہنے لگاجس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی۔ادھرتھانہ گنج منڈی کے علاقہ ڈھوک دلال میں ایک بیس سالہ شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے قبضے میں لے کرہسپتال منتقل کردیا۔
تازہ ترین