• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سکس ٹو سے نویں محرم کا جلوس نکالا گیا، سکیورٹی کے خصوصی انتظامات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگا ر)نواسہ رسول حضرات امام حسین ؓ اور ان کے جانثاروں کی کربلا کے میدان میںدی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعرات کو وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے نویں محرم الحرام کا تعزیئے اور ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا جس میں درجنوںعقیدت مندوںنے حضرت عباسؓ کے علم بلند کر رکھے تھے ۔ تعزیئے اور ذوالجناح کا جلوس نماز ظہرین کے بعد برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں حکیم لقمان روڈ، لال کوارٹر چوک ، جی سکس ٹو چوک ، صدر روڈ، جی سکس ون تھری ، جی سکس ون تھری سکول روڈ ، میلوڈری مارکیٹکے سامنے سے میونسپل روڈسے گزرتے ہوئے یادر گار شہدا ءچوک اور بعد ازاں امام بارگاہ اثنا عشری پہنچا اور پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا عزا داروں نے جلوس کے دوران نماز مغربین بھی ادا کی جبکہ لال کوارٹر چوک میںزنجیر زنی بھی کی گئی اس موقع پر جلوس میںشامل پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے طبی سہولیتں بہم پہنچائیں ۔عقیدت مندوںنے جلوس کے راستے پر عزاداروںکیلئے جگہ جگہ پانی ، شربت اور دودھ کی سبیلیںلگا رکھی تھی ۔ اسلام آباد کے چیف کمشنر جودت ایاز ، آئی جی جان محمد ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل راجہ ، ایس ایس پی آپریشن ، نجیب الرحمن بگوی ، ایس پی سپیشل برانچ زبیر شیخ اور ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر ، دو تین گھنٹے تک جلوس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے تین ہزار کے لگ بھگ سیکورٹی اہلکار حفاظتی ذمہ داریوں پر تعینات تھے جلوس کے راستے کی چھتوںپر پولیس کمانڈوز موجود تھے ٹریفک پولیس نے جلوس کے راستوں کی طرف آنے والی ٹریفک کو متبادل راستوںپر متعین کر رکھا تھا ۔
تازہ ترین