• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوجام، میونسپل کمیٹی کو کروڑوں روپے ملنے کے باوجود شہری بنیادی سہولتوں سے محروم

 ٹنڈوجام (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام ماہانہ کروڑوں روپے ملنے کے باوجود شہری بنیادی سہولتوں سے محروم شہر میں صفائی کا انتظام نہ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر کونسلروں اور شہریوں کی جانب سے میونسپل میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام کو ماہانہ کروڑوں روپے ملنے کے باوجود میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام شہر میں ترقیاتی کام نہ کرا سکی ہے شہر کی سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں عوام کے منتخب نمائندوں کی عدم توجہی اور میونسپل انتظامیہ کی اہلی اور کرپشن کے باعث شہر کھنڈرات بنتا جا رہا ہے اور شہری بڑے عذاب کو منہ دے رہے ہیں ڈرنیج سسٹم ناکارہ ہوجانے اور گندے پانی کے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی اکثر سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا ہو جاتا ہے جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے میونسپل کے پاس سیکڑوں کی تعداد میں عملہ موجود ہے مگر وہ کام کرتا نظر نہیں آتا دوسری جانب میونسپل انتظامیہ اس سال محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر بھی صفائی اور روشنی کا انتظام نہیں کیا جس کے باعث عذاداران کو مشکلات کا سا سامنا کرنا پڑا پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبداللہ خان تالپور نے محکمہ بلدیات کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ میونسپل میں ہونے والی بدعنوانیوں کی تحقیقات کرائی جائے اور شہر میں صفائی کے ساتھ ترقیاتی کام کرائے جائیں۔
تازہ ترین